
بھارت انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا
شیئر کریں
انتہا پسند ہندوئوں کی مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنے کی مہلت دیدی
کسی کی دُکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی 2 دن میں نکال دیا جائے ،انتہاپسند
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنے کی مہلت دیدی ۔ذرائع کے مطابق مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی، پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا ، مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردیئے ، بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہا پسند ہندوں نے ریلی نکالی، جس میں ہندوئوں نے مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ہندوئوں کی جانب سے اعلانات کے گئے کہ مسلمان 2 دن میں دکانیں بند کردیں، اگر کسی کی دکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی 2 دن میں نکال دیا جائے ، آئندہ کسی مسلمان کو دکان پر کام نہ دیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ہندوئوں کی بات نہ ماننے پر تضحیک آمیز نتائج کی دھمکیاں دی گئی، انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے کہا گیا کہ مسلمان کو کام دینے والے دکاندار کی دکان بند کردی جائے گی، ہریانہ ہم سے 100 کلو میٹر دور ہے ، اس کے 22 اضلاع ہیں اور صرف ایک ضلع مسلمانوں کا ہے ، مسلمانوں کے ضلع میں ہندوئوں پر حملے ہوتے ہیں، اگر ہمارے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے تو پھر کوئی نہیں بچے گا ۔