میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رینجرز تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ، سندھ کابینہ کی منظوری

رینجرز تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ، سندھ کابینہ کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے ، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے ۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے اور سپریو بند، خدا بخش واہ، خیرپور ناتھن شاہ، رائس کینال ڈویژن میں مرمتی کام کی منظوری دے دی۔سندھ کابینہ نے کراچی، حیدر آباد اور جامشورو ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو گرانٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) میں اوورسیز کمیٹی کی جگہ گورننگ باڈی بنانے کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے عبدالرؤف چانڈیو کو سندھ مضاربہ مینجمنٹ لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کرنے اور محمد انوار کو 3 سال کے لیے سندھ بینک کا سی ای او مقرر کرنے کی منظوری دی۔سندھ کابینہ نے سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 2 نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز فرحان اشرف خان اور عمران صمد کا تقرر کرنے بھی منظوری دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں