انتخابی حربے، مودی کی بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی
شیئر کریں
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مودی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ہندؤں کی جائیداد اور دولت مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مسلمان اس اپوزیشن پارٹی کی پسندیدہ کمیونٹی ہیںبھارتی ریاست گجرات کے علاقے آنند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا اتفاق دیکھیے ، آج ہندوستان میں کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے ، مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے ۔نریندر مودی نے کہا کہ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہا پاکستان شہزادے کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین ہے ۔بھارتی وزیراعظم نے کہا ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ کانگریس پاکستان کی پرستار ہے ۔ پاکستان اور کانگریس کے درمیان شراکت داری اب پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو کمزور سرکار چاہیے ۔ دشمن کو بمبئی دھماکوں کے وقت جو انڈیا میں سرکار تھی اس جیسی کمزور سرکار چاہیے ، ان کو 2014 سے پہلی کی کمزور حکومت چاہیے ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی یہ ویڈیو یکم مئی کو ہٹا دی گئی۔