میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ

رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈودنیا میں سب سے زیادہ اور ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینانو رونالڈو کا گزشتہ برس سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ ہونے کے بعد انکی سالانہ آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 ایتھلیٹس میں رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب میں شامل ہونے والے رونالڈو نے گزشتہ برس13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم (لگ بھگ 38 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے۔ اسی طرح لیونل میسی 13 کروڑ ڈالر (36 ارب 70 کروڑ روپے) کے ساتھ دوسرے اور فرنچ فٹبالر کیلان امباپے 12 کروڑ ڈالر (33 ارب 88 کروڑ روپے)کما کر تیسرے نمبر موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں