میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں متوقع تیز بارشوں کی پیش گوئی، ایدھی کا بحری یونٹ الرٹ

کراچی میں متوقع تیز بارشوں کی پیش گوئی، ایدھی کا بحری یونٹ الرٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں کراچی میں تیز اور طوفانی بارشوں کی متوقع پیشگوئی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے بحری خدمات کے یونٹ کو فعال کردیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ایدھی فانڈیشن نے بحری خدمات کے عملے کو الرٹ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متعدد کشتیاں بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹاور پر واقع ہیڈ آفس پہنچادی گئی ہیں۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن انتظامیہ کے شانہ بشانہ اور شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں