میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک
پیر, ۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر خوشخبری سنائی ہے کہ دونوں بہت جلد والدین کے عہدے پر فائز ہونے والے ہیں۔یاسر حسین نے اپنی اور اقرا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اللہ ہمیشہ ہی ہم پر مہربان رہا ہے اور اس بار تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے۔ الحمد اللہ ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ا?پ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔”اقرا عزیز نے بھی اپنی اور یاسر حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں رواں سال جولائی میں والدین بن جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں