میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی نے فون کرکے کلیئر ہونے کا بتایا، سلیم ملک

پی سی بی نے فون کرکے کلیئر ہونے کا بتایا، سلیم ملک

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد سبحان نے مجھے فون کر کے کہا آپ کلیئر ہوگئے ہیں، بورڈ نے میرے پراویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی کلیئر کردئیے ہیں۔ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ میں نے ماضی میں جب بھی اس معاملے پر بات کرنے کی کوشش کی تو اچھوتوں کی طرح برتائو کیا گیا،جبکہ میں نے اپنی صفائی پیش کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے اور آج پھر کر رہا ہوں۔سلیم ملک کاکہنا تھا کہ کتنوں نے ہرجانے کا دعویٰ کیا اور کتنوں کو ملا، کورٹ کے باہر ہی صلح صفائی ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے لوگوں نے بیانات دیئے مگر میں کورٹ گیا اور وہاں سے کلیئر ہوا۔سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ وہ کیا کہتے ہیں اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،ان کے صرف الزامات ہی ہیں، ثبوت بھی تو لائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں