میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر زرداری کورونا میں مبتلا، ڈاکٹروں کا آئسولیشن کا مشورہ

صدر زرداری کورونا میں مبتلا، ڈاکٹروں کا آئسولیشن کا مشورہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں
طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آئسولیشن کا مشورہ دیا ہے ۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کے بخار اور انفکیشن میں بتدریج کمی آرہی ہے ، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے ، ڈاکٹرز مسلسل ان کی طبیعت کی نگرانی کررہے ہیں، صدر مملکت کا آج بھی ڈاکٹرز نے چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کیے ہیں۔ذرائع پی پی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند روز آرام کریں گے ، طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں