میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم کے مسلط کردہ بلڈنگ قوانین سے دھندے بازی

سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم کے مسلط کردہ بلڈنگ قوانین سے دھندے بازی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

اورنگزیب کی پھرتیاں ناظم آباد میں گرفت مضبوط ،عید کی چھٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C9/8دو بار منہدم کی جانے والی بالائی منزل کی ازسرنو تعمیر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے مسلط کردہ قانون کے تحت رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات اور منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کی جانے لگی ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے وسطی پر قابض بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان نے لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے خلاف ضابطہ تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں اور عیدالفطر پر ملنے والی چھٹیوں میں پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناظم آباد میں گرفت مضبوط کرلی ہے اور خطیر رقوم کی بندر بانٹ کرنے کے بعد منہدم کی جانے والی عمارتوں کی بیٹر مافیا کو ازسرنو تعمیر کی چھوٹ دلوا دی ہے جس کا بآسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر C9/8 پر خلاف ضابطہ بننے والی بالائی منزل کو 2بار منہدم کر دیا گیا تھا منہدم کی جانے والی کمزور بنیادوں پر انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک بالائی منزل کی ازسرنو تعمیر کی چھوٹ بیٹر فہد نے حاصل کر کے عید کی چھٹیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خلاف ضابطہ تعمیر مکمل کروا دی ہے ۔شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی بارہا نشان دہی کے باوجود بھی ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو لا علمی کے مرض میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ ڈی جی اسحق کھوڑو سے جرات سروے ٹیم نے موقف طلب کرنے کی کئی بار کوشش کی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں