میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور عہدے سے برطرف

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور عہدے سے برطرف

جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

چودھری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ وفاقی وزیر فواد چو دھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں(ن)لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الہٰی کی مخالفت کررہے تھے۔ چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیے ایڈوائس کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں