میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان شکست تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کررہے ہیں،شہباز شریف

عمران خان شکست تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کررہے ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان شکست تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شکست ماننے کو تیار نہیں ہیں اور اس طرح وہ قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔ عمران خان دھمکیوں اور اپنے حواریوں کو اکسا رہے ہیں، انہیں شکست کھانے کے بعد دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا۔شہباز شریف نے اپنے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری اپنی مرضی نہیں چلا سکتے یہ بات پہلے بھی کئی بار کرچکا ہوں، کوئی قوم معاشی طور پر آزاد نہیں اس کی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تب ہی آزاد ہوسکتا ہے جب قرضوں کی زنجیروں سے نکلیں، میرے بیان کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کی گئی، میرے بیان کوامریکاسے جوڑدیا، میرا بیان پاکستان اور پاکستانی ہونے کے ناطے تھا۔ آج عوام فیصلہ کرلیں ہم روکھی سوکھی کھائیں گے، دشوارگزارراستہ ہے،اپنالیں توکوئی کام ناممکن نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق ہمیشہ کہا خودانحصاری نہیں ہوگی توآزادی نہیں ہوگی، پاکستان معاشی طور پرآزاد نہیں ہے، بدقسمتی ہے قرضوں پرقرضیلیے گئے ہیں، آزادقوم کی طرح زندہ رہنا ہے تو ہمیں کشکول کوتوڑنا ہوگا، معاشی خود انحصاری ہوگی تو کشمیر پاکستان کی جھولی میں آگرے گا۔تحریک عدم اعتماد سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو چاہیے کہ وہ آئین کے مطابق اقدامات اٹھائیں، تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے احترام کیا جانا چاہیے، عمران خان کی غیرجمہوری سوچ کو آئین کے مطابق دفن کیا جاسکے،شہباز شریف نے کہا کہ تمام ادارے قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائیں اور تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ تمام اقدامات اٹھائیں جس سے اراکین پارلیمان میں داخل ہوں۔ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ تمام اراکین کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس سمیت جن کا بھی کام ہے وہ امن قائم رکھیں اور تمام اراکین کی پارلیمنٹ تک رسائی اور ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ امید ہے پرامن ماحول ہو گا اور عمران خان کو تھوک کر چاٹنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جنگ دوئم میں جاپان اور جرمنی تباہ ہو گئے مگر انہوں نے دن رات محنت کی۔ 2011 میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے یو ایس ایڈ سے معذرت کر لی تھی جبکہ عمران خان نے قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین غربت دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں