میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے 2 دہائیوں بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

پاکستان نے 2 دہائیوں بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 20 سال بعد پہلی سیریز جیت لی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے لگاتار تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر باؤلرز کو ا?زمانے کا فیصلہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ کی جانب سے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا گیا ، شاہین شاہ آفریدی نے اٹیکنگ اوور کی پہلی گیند پر بولڈ کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو پویلین پہنچادیا۔ان کے بعد اگلے ہی اوور میں حارث روف بھی آسٹریلوی ٹیم کیلئے بھاری ثابت ہوئے اور کپتان ایرون فنچ کو صفر پر ہی ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے میدان سے باہرکر دیا۔تیسرے نمبر پر آنے والے مارنس 4 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر افتخار کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔سٹوئنس 19 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے 67 رنز کے مجموعی اسکور پر 5واں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔ بین میکڈرمٹ 36 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56، کیمرون گرین 34، شان ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کی بدولت کینگروز کی ٹیم 210 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر اور شاہین شاہ ا?فریدی نے 3،3، حارث رؤف 2 جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور سعود شکیل کی جگہ ا?صف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ا?سٹریلیا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مچل سویپسن کی جگہ جیسن بہرنڈروف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں