میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹریٹ کرائم وارداتوں کی سنچری کرنیوالا چھلاوہ ڈکیت گرفتار

اسٹریٹ کرائم وارداتوں کی سنچری کرنیوالا چھلاوہ ڈکیت گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہربھر میں خاتون دوست کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی سنچری کرنیوالے چھلاوہ ڈکیت کالا کو رضویہ پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران موٹرسائیکل لفٹرز اورگداگر وں سمیت55 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکا ودیگرسامان برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے خاتون دوست کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی سنچری کرنیوالے ملزم شایان ولد محمود عرف کالا کو گرفتار کرلیا ملزم واردات کے بعد پہلے اپنی موبائل سم موبائل میں ڈالتا ہے ملزم کو ٹیکنیکل ورک کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزم کے زیر استعمال پچھلے دو ماہ میں 29موبائل چھینے گئے استعمال ہوئے جبکہ دوسری کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش نادر کے کارندے سید ولی ولد افضل خان اور فقیر ولد فقیری ولد لال اور نادر عرف موچی ولد جہانزیب کوگرفتار کرلیا۔تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات اسمگلروںضیاء الحق ولد عبدالصمد اور محمد خان ولد نذر جان کو گرفتار کرکے4 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ اسٹریٹ کرمنل ملزم حیات اللہ کو گرفتار کرلیا تیموریہ پولیس نے بائیک لفٹر خرم ولد نسیم کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکا ماوا فروش کاشف ولد خورشیداور عامر ولد عبداللہ کولیاقت آباد پولیس نے عبدالغفور ولد عبدالشکور کو نیو کراچی پولیس نے گٹکا ماوا فروش آصف ولد مشرف ، اللہ رکھا عرف الن ولد عثمان کوسمن آباد پولیس نے منشیات فروش نورالامین ولد امیر حسین کو عزیز آباد پولیس نے منشیات فروش گروہ کے 12 کارندے شاہد ولد ہارون ،کامران ولد محمد حنیف ، یعقوب ولد عبدالقادر ، عبدالوہاب ولد محمد انیس ، آصف ولد محمد امین ، آصف ولد عبدالعزیز ، محمد صدیق ولد محمد اسماعیل ، وقار ولد محمد یونس ، ابراہیم ولد عبداللہ ،جنید ولد سراج ، محمود ولد یعقوب ، اویس ولد ذاکر کو گرفتار کرکے پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروش اشرف عرف کمانڈو اور گٹکا فروش محفوظ عالم کو گرفتارکرکے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور گٹکا برآمد کرلیا۔ جیکسن پولیس نے منشیات فروش محمد نبی ،،مدینہ کالونی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرزمحمد جعفراورگٹکا فروش حنیف ، میمن گوٹھ پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث گینگ کے 4 کارندوں غلام محمد، سہیل، غلام قادر اور ساجد مرزا،کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ محمد کاشف عرف کاشی ، موچکو پولیس نے 4 گٹکا سپلائرز سلیمان،نعمان، امیر بخش اور امام بخش ،فرئیر پولیس نے گٹکافروش شاہ میر ،ڈیفنس پولیس نے ایک منشیات فروش، سڑک پرسامان رکھ کر روڈ بلاک کرنیو الے اورگداگروں سمیت 10 ملزموں منصور عالم،محمد جنید، ممتاز، عبدالکریم، رحمت اللہ، محمد جاوید، محمد انور،اقبال، گوولہ اور نواب کو گرفتارکرکے قبضے سے چرس،ودیگر سامان برآمد کرلیا،جبکہ 4گداگروں کو ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کردیا گیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں