میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن ٹیم کاچھاپا،گولارچی فوڈ گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب

اینٹی کرپشن ٹیم کاچھاپا،گولارچی فوڈ گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج بدین وقار حسین کھٹی کے ہمراہ گولارچی فوڈ گودام پر چھاپہ گودام سے ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہواہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سول جج کی موجودگی میں گودام میں 5 گھنٹے تک چھان بین اور اعداد و شمار کا سلسلہ جاری رکھا۔ جبکہ چھاپہ کی اطلاع ملتے ہی فوڈ انچارج اور عملے میں کھلبلی مچ گئی۔اینٹی کرپشن سرکل بدین صفدر علی پھنور کے مطابق ڈی ایف او فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ گودام میں موجود گندم میں موجود زیادہ تر گندم خراب، ناقص اور بدبودار ملی ہے ،جبکہ 4ہزار 4 سو گندم کے کی بوریوں میں سے ایک ہزار کے لگ بھگ کم اور غائب تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں