ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈالر 30پیسے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 141روپے 40پیسے ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چھ روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 16پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 110ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی ڈیمانڈ جیسے جیسے بڑھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایا کاری میں بھی 75فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔