میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور

اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد منظور کر لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد منظور کر لی گئی،قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے خلاف ترکی نے پیش کی جب کہ پاکستان نے قرار دار کا متن اور خدوخال کو وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرار داد اسلام دشمن رویوں پر مبنی بڑھتی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے اور یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔قرار داد سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں جب کہ مغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے درمیان دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل تعمیر کرنے چاہئیں تاکہ دنیا میں امن برقرار رہے ، ہم کسی مذہب، نسل اور رنگ کے لوگوں کو نفرت، انتہا پسندی اور استحصال کا نشانہ نہیں بننے دے سکتے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں