ایس ایس پی ویسٹ آفس، اے ایس آئی تھانہ اقبال مارکیٹ سے جرائم کی بیٹ اٹھانے لگا
شیئر کریں
ایس ایچ او شہباز یوسف، بیٹر ممتاز علی ، انٹیلی جنس اہلکار شہباز نے جرائم پیشہ افراد کو اجازت نامہ جاری کردیا
جتنی خبر چلنی ہے چلے فرق نہیں پڑتا میں نے ٹینڈر بھرا ہے اوپر تک پیسے دیتا ہوں، ایس ایچ او شہباز یوسف
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن’ ایس ایس پی آفس کا اے ایس آئی نصیر تھانہ اقبال مارکیٹ سے جرائم کی مد میں ہفتہ اٹھانے لگا، ایس ایچ او شہباز یوسف، بیٹر پی سی ممتاز علی اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کو اجازت نامہ دے دیا، جتنی خبر چلنی ہے چلے فرق نہیں پڑتا میں نے ٹینڈر بھرا ہے اوپر تک پیسے دیتا ہوں، ایس ایچ او شہباز یوسف۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں ایس ایس پی ویسٹ آفس کا اے ایس آئی نصیر تھانہ اقبال مارکیٹ سے جرائم کی مد میں لاکھوں روپے ہفتہ بیٹ اٹھانے لگا اور تو اور ایس ایس پی ویسٹ آفس سے ٹرانسفر پوسٹنگ اور معطل کا نظام کسی مذاق سے کم نہیں گزشتہ ماہ قبل مومن آباد تھانہ سے معطل ہونے والے پولیس کانسٹیبل ممتاز علی کو ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف نے اپنی سفارش پر ایس ایس پی آفس کے اے ایس آئی نصیر کے ذریعے ممتاز علی کو بحال کروانے میں کامیاب ہوئے اور ساتھ ہی تھانہ اقبال مارکیٹ میں بیٹر کی حیثیت سے تعینات کروادیا، پی سی بیٹر ممتاز علی کے آنے سے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں گٹکا ماوا مافیا بے لگام ہوگئے، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف، بیٹر پی سی ممتازعلی اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کو ہفتے کے عوض اجازت نامہ دینا شروع کر دیا، پی سی ممتاز علی علاقے میں گٹکا ماوا، ایرانی ڈیزل، ایرانی پیٹرول، اور متعدد جرائم کا بیڑا سنبھال لیا ہے، ہفتہ 7 لاکھ ایس ایچ او شہباز یوسف کے نام باقی ممتاز علی کی جیب میں، مشہور گٹکا ماوا کنگ یاسین پٹھان عرف یاسین درانی نے منصور نگر مارکیٹ کے اطراف 5 کیبن ڈھائی لاکھ روپے ہفتہ میں آباد کر لیا، منصور نگر کٹ ہوٹل والی گلی میں کاشف ہفتہ 60 ہزار میں 2 کیبن لگا لیے، جبکہ ہیرا ماوے والے نے ہفتہ 40 ہزار میں سیاسی پارٹی کے دفتر کے باہر 2 کیبن آباد کر لیے، مشہور کرمنل ریکارڈ یافتہ گٹکا فروش احسان اور ذیشان کے گھر سے اور روڈ پر 1 کیبن کے 50 ہزار میں لے لیا، تھانہ اقبال مارکیٹ منشی کاشف کا چھوٹا بھائی ثاقب فٹبال چورنگی کے سامنے گٹکا ماوا فروخت کی مد میں ایک لاکھ 50 ہزار میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سے طے کرلیے، علاقہ اقبال مارکیٹ میں آرگنائز کرائم کی تمام بیٹ وصولی کے لیے پولیس کانسٹیبل ممتاز علی اور ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نوٹوں کے سمندر میں غوتے مار رہے ہیں، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کا کہنا ہے کہ جسے جتنی خبر چلانی ہے چلائے فرق نہیں پڑتا میں نے ٹینڈر بھرا ہوا ہے، اوپر تک پیسے دیتا ہوں، صرف میرے علاقے میں نہیں پورے ویسٹ زون میں بڑے بڑے جرائم چل رہے ہیں ایس ایس پی ویسٹ کے سب علم میں ہے، ایس ایس پی ویسٹ آفس سے اے ایس آئی نصیر بھی ہر ہفتے پیسے بٹورنے ہر تھانے میں جاتے ہیں، علاقہ مکین اقبال مارکیٹ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ آفس سے اے ایس آئی نصیر، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف، بیٹر پولیس کانسٹبل ممتاز علی اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائیں جائیں اور ان تمام کو جرائم کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنے پر معطل کیا جائے اور ساتھ ہی تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔


