میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیمپئینز ٹرافی ،اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

چیمپئینز ٹرافی ،اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

٭ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 12ہزار 564اہلکار تعینات کیے جائیں گے
٭بارڈر ایریا میں زیر استعمال ڈرون ٹیکنالوجی کو ایونٹ میں قذافی اسٹیڈیم پر کیا جائے گا

(جرأت نیوز)پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کافیصلہ کیاگیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12ہزار 564اہلکار تعینات کیے جائیں گے ،لاہور میں 7ہزار 618اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4ہزار 535 اہلکار سکیورٹی کے انتظامات کرینگے ، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411اعلیٰ افسر بھی دیکھ بھال کرینگے ۔تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، بارڈر ایریا میں استعمال ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایونٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم پر کیا جائے گا۔اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی قسم کا ڈرون بھی قذافی سٹیڈیم کی حدود میں پرواز نہیں کر پائے گا جبکہ پرواز کیلئے ملنے والے سگنلز کو بریک کیا جا سکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں