میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات کاکاؤنٹ ڈاؤن، ملک الیکشن کے رنگ میں رنگ گیا، شہرشہر ریلیاں ، جلسے

عام انتخابات کاکاؤنٹ ڈاؤن، ملک الیکشن کے رنگ میں رنگ گیا، شہرشہر ریلیاں ، جلسے

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیاسی پاور شو۔ جلسے۔ جلوس۔ ریلیاں ملک الیکشن کے رنگ میں رنگ گیا۔الیکشن کاونٹ ڈاون جاری۔۔ پانچ دن باقی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی سرگرمیوں کو چوتھا گئیر لگادیا۔ مرکزی قائدین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری میں شدت آگئی شہر شہر جلسے بھی ہورہے ہیں۔ ریلیاں بھی نکل رہی ہیں اور کارنر میٹنگز کا بھی اہتمام ہے نوازشریف کی سربراہی میں ن لیگ کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے جس میں وہ مخالفین پر خوب گرج برس رہے ہیں۔۔ اقتدار میں آکر عوام کی کایا پلٹنے کے وعدے ہورہے ہیں خیبرپختونخوا۔۔ بلوچستان اور پنجاب میں نان اسٹاپ جلسوں اور ریلیوں کے بعد چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کا رخ کرلیا ہے جیالے قائد انتقام پر مبنی پرانی سیاست سے چھٹکارے کو قوم کی اصلترقی کا نسخہ قرار دے رہے ہیں۔۔ مخالفین کو للکار ہے ہیں اس مرتبہ ریکارڈ تعداد میں آزاد امیدوار بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں اس الیکشن میں خواتین امیدواروں کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کل 882 خواتین امیدوار براہ راست الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ان میں آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں