کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کی اسکروٹنی شروع
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع کردی گئی اور تمام افسران واہلکاروں کا سی آراو کرانے کا حکم دے دیا ، سی آراوکی مدد سے ملازمین کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور خود جرائم میں ملوث ہونے کے معاملے پر محکمے میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی کا آغاز کردیا گیا۔پولیس افسران نے تمام افسران واہلکاروں کاسی آر او کرانے کا حکم دے دیا ہے، سی آر او گرفتار ملزمان کاکرایاجاتاہے۔حکام کے مطابق تمام انسپکٹرز سے سپاہی تک کے افسر و اہلکارسی آراو کرائیں گے ، سی آراوکی مددسے ملازمین کاکرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔حکام نے بتایاکہ کرمنل ریکارڈرکھنے والوں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی ، فیصلہ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا،حال ہی میں پولیس افسر و اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔