میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف اسپتالوں کے بجائے فیکٹریوں کے دوروں میں مصروف

نوازشریف اسپتالوں کے بجائے فیکٹریوں کے دوروں میں مصروف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

برطانیا میں علاج کے لئے موجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ہسپتالوں کے بجائے فیکٹریوں کے دوروں میں مصروف ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیٹوں کے ہمراہ مانچسٹر کے قریب نیلسن میں فیکٹری کا دورہ کیا ۔ نوازشریف کے ہمراہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی فیکٹری کے معائنہ کے لیے لندن سے نیلسن گئے جہاں پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔واضح رہے کہ جس فیکٹری کا نواز شریف نے دورہ کیا وہ لندن سے 425 کلو میٹر دور نیلسن کے علاقے میں قائم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں