میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان، بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے ، آرمی چیف

پاکستان، بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے ، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا، دونوں ممالک کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پروقار اور پرامن طریقہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہر طرف بڑھنا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں