میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی واٹر بورڈ ،سند ھ حکومت کے چہیتے افسر عبدالغنی میمن نے وقار ہاشمی کا تختہ الٹ دیا

کراچی واٹر بورڈ ،سند ھ حکومت کے چہیتے افسر عبدالغنی میمن نے وقار ہاشمی کا تختہ الٹ دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ:اسلم شاہ) سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے برعکس کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈمیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرٹیکس ریونیو رسورسس ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر منرل مانیز ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسر کی تعیناتی پر ادارہ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے، بعض ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس میں بددلی اور مایوسی کی فضا میں اپنا کام چھوڑ دیا ہے۔اس ضمن میں قومی احتساب بیورو، اینٹی کرپشن سمیت دیگر تحقیقاتی ادارہ چمک کے ذریعے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے، تاہم صوبائی سیکریڑی بلدیات نجم احمد شاہ کی ہدایت پر تعیناتی پر ایک نیا پنڈورا بکس کھولنے کی توقع ہے جس میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے عبدالغنی میمن کی جوائنگ اور تنخواہ ایڈجسٹمنٹ کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ کوروناوائرس کے دوران سندہ حکو مت کا حکمنامہ SO1(SGA&CD)/-3/05/2004بتاریخ 21اپریل 2020ء نے عبدالغنی میمن کو تعینات اورDMD(HRD&A)/1075بتاریخ 22اپریل 2020ء کو جوائن دی اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میںڈائریکٹر کنزومر تعینات کیا گیا تھا اور دلچسپ امریہ ہے کہ KWSBمیں نئی بھرتی اور پرموشن کمیٹی تحلیل اورسپریم کورٹ کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر پابندی کے باوجود ادارے میں دیگر ادارے کے ڈیپوٹیشن پر براہ بھرتی کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،جس کے نتیجے میں گریڈ 17سے 19گریڈ میں ادارہ میں خالی ہونے والے عہدہ پر تعیناتی کا سلسلہ تیز ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔,KWSBایک خود مختار ادارہ ہے جس میں منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ کے سیکریٹری کا عہد سندھ حکومت کا ہے، اس میں تعینات کرسکتاہے، دیگر عہدوں پر تعیناتی بورڈ کے افسران کو ترقی، تبادلہ،تعیناتی کرسکتے ہیں۔ ادارے میں گزشتہ 8سال سے قبل ڈیپارٹمنٹ پرموشن کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ پانچ سو سے زائد افسران اگلے گریڈ میں ترقی سے محروم ہوگئے ہیں،وہ اپنی ترقی کے انتظار میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیںاور مزید ریٹائرڈ ہورہے ہیں،لیکن سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے برعکس منرل مائسیز ڈیپارٹمنٹ سندھ کے گریڈ 19افسر کو ٹیکس وریونیو واٹر بورڈ میں تنخواہ جاری کرنے کے حکمنامہ جاری کردیا ہے اور عارضی طور پر تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم نے حکمنامہ نمبر kwsb.hrd&a/D.P/DD-HR/2118بتاریخ 21فروری کو جاری کیا ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ DMDٹیکس ریونیو وقار ہاشمی خود عارضی طورپر HRD&Aتعینات ہے۔ گریڈ 18ہونے کے باوجود گریڈ 19میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے عبدالنبی میمن کی تنخواہ ڈائریکٹر کنزومرزکے عہدہ پر جاری کرنے کی منظور کی ہے، ارٓڈرمیں اس کا گریڈ اور ڈیپوٹیشن تک کا ذکر نہیں ہے نہ ہی کسی مجاز افسر کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ واٹر بورڈ جونیئر افسر وقار ہاشمی نے اپنی تعیناتی کے دوران ادارے کے قواعد وضوابط یا قانون یا سروسز کے قانون کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کی ہدایت کے برعکس ادارہ کو چلارہے ہیں، لیکن سند ھ حکومت کے افسر عبدالغنی میمن نے وقار ہاشمی کا تختہ الٹ دیا اور ڈپٹی ٹیکس ریونیو کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہوں گے، وقار ہاشمی سے ایک عہدہ چھین جانے پر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے کام چھوڑ دیا ہے اور مایویسی اور بددلی پھیلارہے ہیں جس سے ٹیکس ریونیو کی ماہ فروری میں ٹیکس آمدنی گرنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں