میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر کراچی بے اختیار ہیں ،کرپٹ افسران ہمیں ہاتھ لگا کر تو دکھائیں ،ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی دھمکی

کمشنر کراچی بے اختیار ہیں ،کرپٹ افسران ہمیں ہاتھ لگا کر تو دکھائیں ،ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی دھمکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی بے اختیار ہیں ، قانون لاگو نہیں کرسکتے ، تمام ڈی سی افسران کرپٹ ہیں ہم کرپٹ افسران کے خلاف نیب اور عدالتوں میں جائیں گے ۔ خصوصی گفتگو میں شاکر عمر گجر نے کہا کہ کرپٹ افسران نے ہمیں بلیک میل کیا اور بھاری رشوتیں لیں ہمیں ان کے نام معلوم ہیں اور تمام ثبوتوں کے ساتھ نیب اور عدالتوں میں جائیں گے شاکر عمر گجر نے کہاکہ ہم 11فروری سے دودھ 150روپے فی کلو کررہے ہیں کوئی افسر ہاتھ لگا کر تو دکھائے ہم پر پہلے بھی شب خون مارا گیا تھا آج بھی ہم گرفتاریوں اور جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ کمشنرکراچی ازخود دودھ کی قمیتوں کو متنازع بنادیا 4سال سے ریٹ کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا گیا چارے ودیگر اخراجات بڑھ گئے ہم مجبور ہیں۔ہم نرخ بڑھانے کی بات کرتے ہیں توہمیں بلیک میل کیاجاتا ہے کرپٹ افسران نے ہم سے ماضی میں بھاری رشوت لی ہے ہم نیب اور ہرعدالت میں جائیں گے ہم سرکاری کرپٹ افسران کو جوتے کے نوک پر رکھیں گے ڈیر فارمرز ہمارے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں