میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعدادپندرہ ہزارسے متجاوز

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعدادپندرہ ہزارسے متجاوز

ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس نے چین میں مزید 45 افراد کی جان لے لی ، مرنے والوں کی تعداد 259 سے بڑھ کر 304 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں مزید 45ہلاکتوں سے مرنیوالوں کی تعداد 304ہو گئی 2ہزار 590 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15000 سے تجاوز کر گئی، چین سے باہر بھی ایک ہلاکت ہو گئی۔ فلپائن کے حکام نے خطرناک وائرس سے مرنے والے کی تصدیق کر دی، یہ شخص چینی شہر ووہان سے واپس آیا تھا۔چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ، جن صوبوں میں چھٹیاں دی گئی ہیں وہ چین کی معیشت میں 70 فیصد کے قریب حصہ ڈالتے ہیں۔ چین کی معیشت کو کورونا وائرس کی وجہ سے بندش سے رواں سہ ماہی میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے ۔ادھر امریکا نے چین سے آنے والے اپنے 195 شہریوں کو 14 روز الگ تھلگ رکھ کر ان کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8ہو گئی ہے ۔دوسری جانب کورونا وائرس اٹلی کے بعد سوئیڈن بھی پہنچ گیا، برطانیہ میں بھی 2 افراد میں مذکورہ وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں