کراچی ،مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے 4لاشیں ملیں
ویب ڈیسک
هفته, ۳ جنوری ۲۰۲۶
شیئر کریں
لاشیں دو خواتین ، ایک مرد اور ایک لڑکے کی ہیں،پولیس نے تفتیش شروع کردی
ملزمان نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کے بعد اس پر پتھر ڈال دیے تھے،پولیس
شہر قائد کے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے مجموعی طور پر 4 لاشیں ملیں جس میں 2 خواتین ، ایک مرد اور لڑکا شامل ہے۔ایدھی حکام نے لاشیں نکالیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کے بعد اس پر پتھر ڈال دیے تھے، لاشیں 10 دن سے زائد پرانی ہیں، پوسٹ مارٹم میں وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا ، لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


