میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ قمر قائم خانی سسٹم کا نفاذ، غیر قانونی دھندوں میں تیزی

سندھ بلڈنگ قمر قائم خانی سسٹم کا نفاذ، غیر قانونی دھندوں میں تیزی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے احتساب کے خوف سے بالاتر ہوکر غیر قانونی امور سے چلنے والے غیر قانونی دھندوں خطیر رقمیں بٹورنے کیلئے وسطی میں غیر قانونی امور کی سرپرستی کے لئے قمر قائم خانی سسٹم نافذ کر دیا ہے قمر قائم خانی کو خطیر رقم وصولی کا ہدف دیا گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے مافیا کو چھوٹ دی جا رہی ہے۔ گٹھ جوڑ کے بعد بغیر نقشوں اور منظوری کے ناجائز تعمیرات کی آزادی دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمہ میں نامزدبیٹر اسامہ نے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت اور سسٹم کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے کی آزادی حاصل کر لی ہے جس کا اندازہ لیاقت آباد نمبر 6 کے پلاٹ نمبر 404 پر ساتویں اور 430 پر چھٹی منزل کی تعمیر سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں