سندھ بلڈنگ، تنگ گلیوں کے چھوٹے رہائشی مکانات عمارتوں میں تبدیل
شیئر کریں
ناجائز تعمیرات کرنے والی مافیا نے پاپوش نگر کے چھوٹے مکانات عمارتوں میں تبدیل کردیے ہیں ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت عدالتی حکم عدولی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر کمال جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر منظور چانڈیو اور بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر بھی ملوث ہیں ، ضلع وسطی کے دیگر علاقوں کی طرح پاپوش نگر چاندنی چوک کی انتہائی تنگ گلیوں میں محدود رقبے پر مشتمل رہائشی مکانات کو توڑ کر عمارتیں قائم کردی گئی ہیں ، مقامی مکینوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پلاٹ نمبر 5A 8/26، 2E 22/1، 189/12، A394/4kda پر غیرقانونی تعمیرات جاری ہے ، خلاف ضابطہ غیر قانونی طریقے قائم ہونے والی عمارتوں کی وجہ سے جہاں پانی ، گیس کا بحران پیدا ہواہے ، وہاں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ، تنگ گلیوں میں عمارتیں قائم ہونے سے علاقے میں بدنظمی کی صورتحال ہے ، پارکنگ کا سنگین مسئلہ ہے ، متعدد شکایات کے باوجود ایس بی سی اے حکام کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لارہے بلکہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔