میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاپتا افراد کا مسئلہ سنجیدہ ہے، مل کر حل نکالنا ہوگا،سپریم کورٹ

لاپتا افراد کا مسئلہ سنجیدہ ہے، مل کر حل نکالنا ہوگا،سپریم کورٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں لاپتا افراد، جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ یہ بہت ضروری اور اہم کیس ہے، یہ مسئلہ حل ہوگا جب ہم سب مل کر کریں گے، اس مقدمے کو سیاسی نہ بنائیں، سنجیدہ مسئلہ ہے۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی براہ راست سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔سماعت کے آغاز پر لاپتا افراد کیس کے درخواست گزار خوشدل خان ملک روسٹرم پر آگئے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا حکم دے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن بنا تو ہوا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کون سا کمیشن بنا ہے؟خوشدل خان ملک نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتا افراد کمیشن بنایا گیا لیکن اس نے اب تک کچھ نہیں کیا، عدالت حکومت کو نوٹس کر کے پوچھے کہ 50 سال سیلاپتا افراد کے بارے قانون سازی کیوں نہیں کی؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں