میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا، مولانا فضل الرحمن

ملک کے ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا، جو بھی مینڈیٹ ہو اْسے تسلیم کیا جاتا ہے، واحد عمران خان کا مینڈیٹ تھا جو قوم نے تسلیم نہیں کیا، مسلم لیگ ن نے ترقی دی ہے ہم ان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ الیکشن لڑتے رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اداروں کے ٹکراؤ کا حامی نہیں ہوں، ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا، اداروں کے درمیان تصادم ہو گا تو ملک پر منفی اثرات ہوں گے، جو بھی مینڈیٹ ہے اس کو تسلیم کیا جاتا ہے، واحد عمران خان کا مینڈیٹ تھا جو قوم نے تسلیم نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نہ تو ملک کو معاش دے سکے نہ ملک کا نظام ٹھیک ہوا نہ پاکستان کے دوستوں کا اعتماد رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں