میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دسمبر 2022: سندھ ریونیو بورڈ  نے 17 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا

دسمبر 2022: سندھ ریونیو بورڈ نے 17 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا

جرات ڈیسک
منگل, ۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ریونیو بورڈ نے دسمبر 2022 کے دوران 17 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ سندھ ریونیو بورڈ نے دسمبر 2022 کے دوران 17 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کر لیا، اس طرح سے دسمبر میں جمع ہونے والے ٹیکس میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ مالی سال نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 80 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا ہے، اس طرح سے ششماہی بنیادوں پر ایس آر بی کے ریونیو میں 23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایس آر بی حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کے تعاون سے صوبائی اتھارٹی کے ٹیکس میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی بنیاد پر رواں مالی سال کے دوران ایس آر بی نے 180 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں