میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی لڑکے کی جادوئی یادداشت، عالمی مقابلہ جیت لیا

بھارتی لڑکے کی جادوئی یادداشت، عالمی مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سنگاپور کے رہائشی بھارتی نژاد 12 سالہ لڑکے نے جادوئی یادداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یادداشت کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ورلڈ میموری چیمپئن شپ کا انعقاد ہانگ کانگ میں ہوا جہاں اپنے مقابلے پر آنے والے 56 امیدواروں کو شکست دے کر بارہ سالہ دھروو منوج نے بازی لے لی اور دو سونے کے تمغے حاصل کر لیے۔مقابلے میں نام اور چہرے کی شناخت ، بے ترتیب الفاظ’ اور بائنری نمبرز کی کیٹیگری شامل تھی۔ دھروو نے 87 مختلف چہرے اور ان کے نام 15 منٹ میں یاد کیے، ایک ہزار ایک سو پچپن بائنری نمبر یاد کر کے سب کے صحیح جوابات دیے اور بہت ہی کم وقت میں بے ترتیب الفاظ کی ترتیب درست کر ڈالی۔دھروو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی یادداشت کا راز بتایا کہ اس نے مقابلے سے ایک ہفتہ پہلے ان چیزوں کی دو سے تین گھنٹے پریکٹس شروع کر دی تھی۔بہترین یادداشت دھروو کی واحد پہچان نہیں، وہ اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے ہے، کمپیوٹر کلب کا ممبر، بہترین ایتھیلیٹ بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں