میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر میں خون خرابے کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے، سید علی گیلانی

کشمیر میں خون خرابے کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے، سید علی گیلانی

منتظم
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے لیتہ پورہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں فردین احمد کھانڈے اور منظور احمد بابا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں جاری خون خرابے کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت اور اس کی کٹھ پتلیوں پر عائد ہوتی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان کہا کہ جموں وکشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کا بھارت نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا ہے اور کشمیریوں سے وعدہ کیا ہے کہ ان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیا جائے گا،لیکن بھارت ان وعدوں کو پورا نہیں کررہا اورطاقت کی بنیاد پر جموں و کشمیر پر قابض رہنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آج تک 6لاکھ سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور آج بھی دے رہے ہیں۔ حریت چےئرمین نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارت کے جبری قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور قوم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ان قربانیوں کی حفاظت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم ہر طرح کے نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کریں اور کسی صورت میں اپنا ووٹ اُن لوگوں کو نہ دیں جو ہماری غلامی کے ذمہ دار ہیں اور جن کی وجہ سے ہمیں روزانہ اپنے نوجوانوں کے جنازے اُٹھانا پڑ رہے ہیں۔ ادھرمیرواعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بربریت اور ظالمانہ پالیسی کی وجہ سے کشمیری نوجوان بندوق اُٹھانے پر مجبور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں