میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اسکول وڈیروں کی اوطاقوں میں تبدیل ہوچکے ہیں، مصطفی کمال

سرکاری اسکول وڈیروں کی اوطاقوں میں تبدیل ہوچکے ہیں، مصطفی کمال

منتظم
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے سندھ میں تعلیمی نظام کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام سے تعلیم چھین کر انہیں مزید جہالت کے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے اور انہیں اپنا ذہنی غلام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ میں دس سال لگاتار حکومت کرنے کے بعد دسویں سال کے آخری مہینوں کے ٓاخری دنوں میں چیف منسٹر صاحب کو یہ احسا س ہورہاہے کہ تعلیم کی گرتی ہوئی صورتحال پر کمیٹی بنائی جائے، لیکن اس دوران جو بچے پہلی جماعت میں تھے وہ دسویں جماعت ان اسکولوں سے پاس کرچکے ہیں جہاں پر تعلیم کی بنیادی سولیات کا شدید فقدان ہے،یہ بچے ایک ایسے معاشی نظام کا حصہ بنے جارہے ہیں جو نا صرف یہ کہ پسماندہ ہے، بلکہ سٹنٹڈ معیشت ہو گی، یہی وجہ تھی کہ میں نے چیف آف آرمی سے مطالبہ کیا تھا جہاں وہ آپریشن کررہے ہیں وہاں ترقیاتی کاموں میں بھی اپناحصہ ڈالیں، کیونکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے کو تباہ اور بر باد کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں