میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار

گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سی ائی اے پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے 28 کروڑ مالیت کی 508 کلو منشیات برآمد کر لی
منشیات سے بھری دو گاڑیاں ضبط، جاوید رشید کے گھر کے ڈرائنگ روم سے 50 کلو چرس اور 10 کلو ائس میتھ برآمد

( رپورٹ: افتخار چوہدری) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کے دوران محکمہ ایکسائز افیسر سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 28 کروڑ روپے مالیت کی 508 کلو منشیات برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق سی ائی اے پولیس نے گلستان جوہر اور پاک کالونی کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان ایکسائز ٹیم کے ساتھ بطور پرائیویٹ افراد شامل رہے ہیں جن کے کراچی اور بلوچستان کے بڑے منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے موجود ہیں اور بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے تھے ۔تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جن میں محکمہ ایکسائز کے ملازمین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت سیف الرحمان۔ جاوید رشید ۔عبدالرشید۔ عرفان۔ محمد فراز۔ نعمان۔ طلحہ۔ بلال۔ ثاقب۔ نجیب۔ شیر زمان۔ محمد ثاقب۔ عبدالرؤف اور شاہجہاں کے ناموں سے ہوئی ہے ۔تفتیش کے دوران ملزم سیف الرحمان کی نشاندہی پر جاوید رشید کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس کے ڈرائنگ روم سے 50 کلو چرس اور 10 کلو ائس میتھ برآمد کی گئی۔ملزم جاوید رشید محکمہ ایکسائز میں اے ای ٹی او کے عہدے پر تعینات تھا۔ملزمان کی تحویل سے منشیات سے بھری دو گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں جنہیں منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں