میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جلائو گھیرائو،شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد و دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج

جلائو گھیرائو،شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد و دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج

Author One
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور جلا گھیرا کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

زرائع کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9مئی مقدمات کی سماعت کی، عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کے گواہان شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیں ہوئے-

پراسیکیوشن نے گواہان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی-

بعدازاں عدالت نے شیرپا پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلائو گھیرائو کے مقدمات کے جیل ٹرائل میں یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی فرد جرم کیخلاف اپیلیں خارج کردیں اور جلاو گھیراو کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں