میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم ثقافت سندھ ، صوبے بھر میں پرجوش تقاریب، بلاول کی مبارک باد

یوم ثقافت سندھ ، صوبے بھر میں پرجوش تقاریب، بلاول کی مبارک باد

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بھر میں سندھی یوم ثقافت جوش وجذبے سے منایا گیا ۔کراچی، حیدرآباد،کوٹری ، جامشورو، نوابشاہ، سکھر سمیت تمام شہروں میں تقاریب ، سندھ کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام پیپلزپارٹی رہنمائوں یوم ثقافت پر سندھ بھر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ دریائے سندھ، سندھ کی ترقی، خوشحالی اور کندھکوٹ ضلع میں قبائلی تنازعات کے خاتمے، امن وامان کی بحالی کیلئے درگاہ پر دعا مانگی گئی معصوم بچوں نے قومی گیتوں پر رقص کیا۔مختلف شہر سندھ کے ثقافتی رنگوں سے رنگ گئے۔ شہریوں نے قومی عید پر قدیمی اور عظیم ثقافت سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں ،مختلف پریس کلبس پہنچ کر سندھ کے نغمے گائے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں