میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک بورڈ کراچی ، برطرف ناظم امتحانات کی دوبارہ عہدہ لینے کی کوششیں شروع

میٹرک بورڈ کراچی ، برطرف ناظم امتحانات کی دوبارہ عہدہ لینے کی کوششیں شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

میٹرک بورڈ کراچی میں نگران سندھ حکومت کی جانب سے قائم مقام ناظم امتحانات کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد سابق قائم مقام سیکریٹری اور سابق قائم مقام ناظم امتحانات نے اپنے اعلی سطحی تعلقات اور رشوت کے زور پر ناظم امتحانات بننے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں سابق قائم مقام سیکریٹری کسی حد تک کامیاب بھی ھوگئے تھے لیکن ان کے خلاف جرات میں لگنے والی خبریں رکاوٹ بن گئی تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات کے خالی عہدے کوحاصل کرنے کیلیئے بورڈ کے گریڈ اٹھارہ کے دو کرپٹ ترین افسران متحرک ھوگئے ھیں جن میں سابق قائم مقام سیکیریٹری محمدعلی شائق اور حبیب اللہ سھاگ شامل ھیں جنہوں نے اپنے اعلی سطحی تعلقات اور صوبائی سیکیریٹیرئٹ میں موجود افسران سے بھاری رشوت کے ذریعے کٹھ جوڑ قائم کررکھا ھیدونوں مزکورہ افسران مبینہ طور پر نہ صرف نااھل ھیں بلکہ کرپٹ ترین بھی ھیں محمد علی شائق تو ویسے بھی مطلوبہ کیڈر کے نہیں بلکہ اسکول انسپیکٹر ھیں جو مزکورہ عہدے کے اھل بھی نہیں ھیں اس کے باوجود وہ مبینہ طور پربھاری رشوت کے ذریعے سیکیریٹری کے عہدے پر براجمان رہ چکے ھیں اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ھوئے کروڑوں روپے کما چکے گیں اور دوران امتحانات فرنیچر کے اسکینڈل اور امتحانی کاپی امتحانی مراکز کی تبدیلی میں براہ راست ملوث بھی رہ چکے ھیں جبکہ چیئرمین سید شرف علی شاہ کی آنکھوں کا تارہ بنے ھوئے حبیب اللہ سھاگ جو صوبائی سیکیریٹری تعلیم کے دفتر میں مبینہ طور پر پچاس لاکھ روپے رشوت کے عوض قائم مقام ناظم امتحانات کا عہدہ حاصل کرکے کروڑوں روپے کما چکے ھیں جنہوں نے بورڈ کے حساس ترین شعبے آئی میں قانونی طور پر اپنا خاص بندہ افتخار ابڑو کو کنٹریکٹ پر بھرتی کروایا تھا محکمہ زراعت کا ملازم تھا اور ایچ آئی سی میں ڈیپوٹیشن پر تھا حبیب اللہ سھاگ نے مزکورہ شخص کو بورڈ کے ملازم راشد راٹھور کے نام پر انٹر بورڈ کالونی میں غیر قانونی گھر بھی دیا تھا حبیب اللہ سھاگ کے بارے میں بتایا جاتا ھے کہ اسکو ٹھیک سے لکھنا پڑھنا بھی نہیں آتا جبکہ مبینہ طور پر اسکی تعلیمی اسناد بھی جعلی ھیں جسکو چیئرمین شرف علی شاہ کی جانب سے گریڈ اٹھارہ بھی غیرقانونی طور پر دیکر ڈپٹی کنٹرولر بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں