میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویمن پروٹیکشن سیل میں نجی خاتون کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

ویمن پروٹیکشن سیل میں نجی خاتون کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں ویمن پروٹیکشن سیل میں نجی خاتون کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف، ڈی آئی جی آفیس میں قائم وومین پروٹیکشن سیل کے تمام معاملات ماروی اعوان کے حوالے، ماروی اعوان کے پاس بغیر تحریری احکامات کے تمام اختیارات موجود ہیں، تفصیلات کے مطابق وومین پروٹیکشن سیل حیدرآباد میں نجی خاتون کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا، ذرائع کے مطابق 2017 سے وومین پروٹیکشن سیل میں ماروی اعوان نامی نجی خاتون تعینات ہے، ڈی آئی جی آفیس میں ماروی اعوان کو آفیس سمیت لیڈیز پولیس اہلکار بھی ملے ہوئے ہیں جبکہ سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی زیراستعمال ہے، ذرائع کے وومین پروٹیکشن سیل کے قیام کے دوران محکمہ پولیس اور ایک نجی این جی او میں سیل کو چلانے کیلئے معاھدہ ہوا تھا تاہم اس معاھدے کی معیاد ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود ماروی اعوان وومین کے پاس پروٹیکشن سیل کی بغیر کسے تحریری احکامات کے تمام تر اختیارات موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں