میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد بلڈر نعمان رشید کی خودکشی کی گتھی سلجھ نہ سکی

حیدرآباد بلڈر نعمان رشید کی خودکشی کی گتھی سلجھ نہ سکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) حیدرآباد میں بلڈر نعمان رشید کی خودکشی کی گتھی ابھی تک سلجھ نہیں سکی ہے، 13 نومبر کو لیاقت کالونی میں بلڈر نعمان رشید نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کیا تھا اور خودکشی سے قبل تحریری طور وائس میسج کے ذریعے بلڈر نعمان رشید نے اپنی موت کا ذمہ دار اکاؤنٹ آفس ٹنڈوالہٰیار کے ملازم عبداللہ بجاری کو ٹہرایا تھا، عبداللہ بجاری سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی قریبی تعلقات رکھنے والے سلیم بجاری کی قریبی عزیز ہیں، واقعے کے بعد ورثاء نے کیس داخل کرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے کیس داخل نہیں کیا، سلیم بجاری کی ورثاء سے تعزیت اور ملاقات کے بعد ورثاء نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے اور کچھ بتانے سے گریز کر رہے ہیں، دوسری جانب اکاؤنٹ آفس کے نچلے گریڈ کے ملازم کی بلڈر نعمان رشید سے کروڑوں روپے کی لین دین بھی تاحال معمہ بنی ہوئی ہے، جبکہ پولیس اس معاملے میں مکمل طور خاموش دکھائی دیتی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق نعمان رشید آٹو بھان روڈ پر وائٹ سٹی مال اور لطیف آباد میں اوپل ٹاور پروجیکٹ میں حصہ دار تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں