سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات مافیا بے لگام
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) ادارہ ترقیات کراچی کے راشی و کرپٹ نام چین ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شمس صدیقی نے کے ڈی اے لینڈ کو چائنا کٹنگ مافیا کو لیز، پٹے پر دے دیا۔ سرکاری اراضی کو اپنی ذاتی و موروثی زمین سمجھ رکھا ہے، ادارے کنگال راشی مافیا خوشحال۔ دوسری جانب راشی ڈائریکٹر کی سرپرستی میں سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات مافیا بھی بے لگام چائنا کٹنگ ، تجاوزات مافیا کے باہمی غیرقانونی اشتراک کے ذریعے لاکھوں،کروڑوں کی وصولیاں جاری، دوسری طرف قبضہ و تجاوزات مافیا نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنادی، اپنی جیبیں و بینک بیلنسں روز نئے کھاتوں کے ساتھ بلند ترین سطح پر جبکہ قومی خزانے ، حکومت ، ادارے کو لاکھوں کروڑوں کا چونا لگایا جارہا ہے۔ ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10/7 ادارہ ترقیات کراچی کی سرکاری اراضی پر لینڈ گریبرز سے ملی بھگت اور بھاری نذرانوں کی وصولی کے بعد غیرقانونی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابقاس غیرقانونی دھندے پروجیکٹ کے لاؤنج ہونے کے باوجود ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں، فرائض منصبی اور عہدے کا غیرقانونی استعمال نہ صرف قانون و خلاف ضابطہ ہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی صریحاً خلاف ورزی اور حکم عدولی بھی ہے۔ دوسری جانب اندرونی ادارتی ذرائع کہتے ہیں کہ شمس صدیقی کی ڈگری سے متعلق کہا جارہا ہے کہ جعلی ، فیک ڈگری ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ موصوف نے بھاری رشوت سیاسی اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ترقی کی منازل طے کیں۔