میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماسیوں کے گروہ کی دوخواتین گرفتار

ماسیوں کے گروہ کی دوخواتین گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گھروں میں چوری اورڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالی ماسیوں کے گروہ کی دو خواتین کوگرفتارکر لیا۔مدد گار15نے ضلع سائوتھ میں کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ماسیوں کے گروہ کی دوخواتین کوگرفتارکرلیا۔بوٹ بیسن پولیس کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدودکلفٹن بلاک 6 میں واقع ایک بنگلے میں کام کرنے ماسیوں کے گروہ کی دو خواتین نے چوری کی۔بنگلے کے مالک کی جانب سے اپنے بنگلے پرچوری ہونے کی اطلاع 15 مددگار پر دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری پہنچی اور دونوں خواتین کو اپنی تحویل میں لیا۔خواتین کے قبضہ سے مبینہ طور پر چرائے گئے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں