میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی بینک اکاونٹس کیس، قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ تبدیل

جعلی بینک اکاونٹس کیس، قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ تبدیل

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ تبدیل کردی۔ نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو 3 دسمبر کو طلب کیا تھا۔قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ میں تبدیلی نیب کی جانب سے انسداد بد عنوانی ہفتہ (اینٹی کرپشن ویک)منانے کے باعث کی گئی۔اس سے قبل نیب نے قائم علی شاہ کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ سید قائم علی شاہ کو مبینہ جعلی اکاؤنٹس سے جڑے روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس لے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ نیب روشن سندھ کیس میں قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں