میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی پرواز میں 3 مسافروں کو ہارٹ اٹیک، خاتون انتقال کر گئی

قومی پرواز میں 3 مسافروں کو ہارٹ اٹیک، خاتون انتقال کر گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں تین مسافروں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جب کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ایک خاتون دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق تینوں مسافروں کو دل کا دورہ پڑا تھا،مسافروں میں ماہالا نامی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی، ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹر اور اسٹاف موقع پر پہنچ گیا، دیگر دو مسافروں میں محمد رفیق اور صابرہ بی بی شامل ہیں جو میاں بیوی ہیں، دونوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں