میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سدھو پاکستانی ایجنٹ، سرگرمیاں مشکوک ہیں ، بھارتی وزیر

سدھو پاکستانی ایجنٹ، سرگرمیاں مشکوک ہیں ، بھارتی وزیر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان آنے والی بھارتی یونین وزیر برائے خوراک ہرسمرت کور بادل جو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی تھیں اور پرجوش انداز میں کی جانے والی تقریر میں سکھ برادری کی طرف سے پاکستان کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کررہی تھیں انہوں نے وطن واپس پہنچتے ہی نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا ہے انہیں نہ صرف پاکستانی ایجنٹ قرار دیا ہے بلکہ پاکستان میں اُن کی سرگرمیوں کو بھی مشکوک قرار دیا ہے ۔ نئی دہلی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہرسمرت کور بادل نے کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں اور نوجوت سنگھ سدھو کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں جبکہ اس سے پہلے انہوں نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کے تین دن پاکستان میں گز ارنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ گوپال چاولہ کے ساتھ اپنی تصویر کا حساب دیں۔ انہوں نے کہاکہ سدھو کو بھارت سے زیادہ پاکستان میں پیار ملتاہے اور عمران خان نے انہیں الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں