سندھ بلڈنگ ،ناظم آباد میں کمزور بنیادوںوالی عمارتیں قائم
شیئر کریں
شہر میں ناجائز تعمیرات کروانے میں سندھ بلڈنگ افسران نے بلڈر ثاقب بن رؤف کو بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، اس وقت دیگر علاقوں کی طرح ناظم آباد نمبر 3 میں بھی ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ناجائز اور خطرناک تعمیرات سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ، جسے سندھ بلڈنگ کے بالا افسران نے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ، غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے پر مامور ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد نے پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، جس کا براہ راست فائدہ ناجائز تعمیرات کرنے والی مافیا کو پہنچ رہا ہے ،عدالتی احکامات دانستہ نظر انداز کرنے والے سندھ بلڈنگ افسران اپنی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کروارہے ہیں ، رہائشی پلاٹ پرکمرشل تعمیر کا سلسلہ ناظم آباد میں بھی دھڑلے سے جاری ہے ،اس وقت ناظم آباد نمبر 3 بلاک C پلاٹ1/14 کی کمزور بنیاد پررہائشی عمارت پر کمرشل بالائی منزلیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، جس کے عوض متعلقہ ذمہ داروں کو خطیررقم پہنچائی گئی ہے ۔