اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، غزہ کے اسکول پر ممنوعہ فاسفورس بموں کی برسات
شیئر کریں
غزہ پر بارود کی بارش کا 27 واں روز۔ صہیونی افواج نے ایک بار پھرعالمی قوانین کو روند ڈالا۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر ممنوعہ فاسفورس بموں کی برسات کردی ۔ مزید ڈھائی سو فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہادتوں کی تعداد ساڑھے نو ہزار تک جاپہنچی۔ 3 ہزاربچوں سمیت تیس ہزار سے زائد زخمی۔ ایندھن کی عدم دستیابی پرغزہ کے پینتیس میں سے سولہ اسپتال مکمل بندہیں۔ امریکا کی غزہ میں معصوم اور بیگناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر صہیونی ریاست کی پشت پناہی اور ڈھٹائی جاری ہے۔ اندھا دھند بمباری کے ستائیس روز بعد امریکی صدر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں وقفے کی ضرورت کا اظہار کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی غزہ میں انسانی بنیادوں پرامداد اور مغویوں کی رہائی سے متعلق فریقین سے صدر بائیڈن کی بات چیت کی تصدیق کی ہے ادھر امریکی نائب صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران لندن میں وزیراعظم آفس کے باہر احتجاج کیا گیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی شہر منی پولِس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ ایتھنز میں صہیونی ریاست کے خلاف مظاہرہ۔ الجزائر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ کولون میں اسرائیل مظالم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔