میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشتعال انگیز تقریر کیسز،فاروق ستار،عامرخان ،وسیم اخترسمیت 6ملزمان بری

اشتعال انگیز تقریر کیسز،فاروق ستار،عامرخان ،وسیم اخترسمیت 6ملزمان بری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کو بری کردیا۔عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور کی تھیں ،ملزمان میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، رؤف صدیقی، قمر منصورسمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کا الزام تھا۔ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں