میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان عدالت کو یقین کرائیں تو اسلام آباد آنے دیا جائیگا، وزیرداخلہ

عمران خان عدالت کو یقین کرائیں تو اسلام آباد آنے دیا جائیگا، وزیرداخلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان عدالت کو یقین کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا،سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے،مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں،لیکن عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان ہائیکورت کو یقین کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا، سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کی بات پر عمران خان گالیاں دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں عمران خان کوئی سیاستدان نہیں ہے، عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنائ￿ اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں بہت کم لوگ شریک ہیں لیکن شہریوں کی اکثریت نے خان صاحب کے معیشت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ اگلے انتخابات 2023 میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کے لیے لانگ مارچ کے ذریعے مخلوط حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو سوشل میڈیا سے متعلق اختیارات دینے پر صحافی برادری و دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ￿ اللہ کا کہنا ہے کہ اگر صحافیوں نے کہا اس بل سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو واپس لے لیں گے تاہم سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو کنٹرول کرنا چاہیے کیوں کہ لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں