میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیکٹڈحکومت کوگھربھیجنے تک احتجاج جاری رہے گا،بلاول بھٹو

سلیکٹڈحکومت کوگھربھیجنے تک احتجاج جاری رہے گا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ حکومت گھر نہ چلی جائے۔آج والدین مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں، نوجوان اپنے بزرگوں کیلئے مہنگی دوا نہیں خرید پارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرکولاڑکانہ کی یونین کمیٹی9 محلہ ریالی باغ میں شہر میں پارٹی کے ریکارڈ ایونٹ سیکرٹری عبدالباری عباسی کی رہائش گاہ پرپہنچے ،انہوں نے پارٹی کے یوسی صدر عبدالوارث بھٹو اور جنرل سیکرٹری علی حسن لاشاری کی میزبانی میں ہونے والے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اختیار لاشاری سے ان کے چچا محمد نواز شیخ،فدا حسین لاڑک سے ان کے والد محمد بخش لاڑک،حمیر امداد اور نعیم امداد سے ان کے والد عاشق میمن اور حزب اللہ خان پٹھان سے ان کے والد شربت خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے چیئرمین اپنے انتخابی حلقے کی صورت حال سے متعلق جیالوں اور علاقہ معززین سے فردا فردا استفسارکیا،جیالوں نے ان کوانتخابی حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، حل سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلہ خایل کیا۔اس موقع پربلاول بھٹو زرداری سے یوسی 9 محلہ ریالی کے معززین نیکچی آبادیوں کو لیز کرنے کے معاملے پر تعاون کے حوالے سے اظہار تشکرکیا۔کارکنان سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ 29 اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کا انعقاد جیالوں کی ایک اہم کامیابی ہے۔حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ حکومت گھر نہ چلی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں